عثمان مختار کی اہلیہ کس اداکارہ کی ہمشکل؟


ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارعثمان مختار گزشتہ روز زنیرا انعام کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

عثمان مختار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خبر اور تصاویر مداحوں سے شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آج میں نے زنیرا انعام سے ایک مختصر  اور سادہ تقریب میں شادی کر لی ہے۔  میری  شادی 2 اپریل کو طے تھی تاہم کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سےآج ہی تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عثمان مختار کی شادی کی خبر منظر عام پر آتے ہی ان کے لیے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم مداح عثمان مختار کی اہلیہ کی تصاویر میں ان کی اداکارہ کبریٰ خان سے مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

عثمان مختار کی اہلیہ کبریٰ خان کی ہمشکل نکلیں

بڑی تعداد میں مداحوں کا ماننا ہے کہ زنیرا اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل ہیں۔ عثمان مختار کے مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں کہتی دکھائی دے رہی ہے کہ انہیں پہلی نظر میں ایسا لگا جیسے زنیرا، کبریٰ خان ہیں۔


متعلقہ خبریں