نیوزی لینڈ: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی وعدے پورے کردیے

نیوزی لینڈ: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی وعدے پورے کردیے

ویلنگٹن: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ میں عام آدمی کی کم سے کم یومیہ اجرت 20 ڈالرز (نیوزی لینڈ ڈالر) فی گھنٹہ مقرر کردی ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی ملک کے امرا پر عائد ٹیکس کو بھی بڑھا کر 39 فیصد کردیا ہے۔

کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس طرح اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے سے ملک کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کم آمدنی والے افراد پہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے یومیہ اجرت کے ملازمین کو ایک ہفتے میں کم ازکم 44 مزید نیوزی لینڈ ڈالرز حاصل ہو سکیں گے۔

خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے حجاب: برطانیہ بھی نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر

نیوزی لینڈ کے اخبار کے مطابق کونسل آف ٹریڈ یونینوں کے صدررچرڈ واگسٹاف نے کہا ہے کہ محترمہ آرڈرن کا کم سے کم اجرت میں اضافے کا خواب بالآخر ایک حقیقت بن گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حکومتی فیصلے سے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نیوزی لینڈ کے شہریوں کی آمدنی و تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ جو افراد اس سے قبل 18.90 ڈالرز کی کم تنخواہ پہ رکھے جاتے تھے اور ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے تھے اب انہیں ہر ہفتے 44 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے دل جیت لیے

کونسل آف ٹریڈ یونینوں کے صدررچرڈ واگسٹاف نے کہا کہ ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ ہزاروں افراد کا گزارا نہایت مشکل سے ہوتا ہے اور ان کے لیے خوراک و گھر جیسی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں