کرکٹ کا بڑا قانون تبدیل، بالرز خوش بیٹسمین پریشان

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچوں میں 3 اور ون ڈے میں 2 ریویو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے ڈی آر ایس یعنی فیصلہ پر نظرثانی کے نظام (Decision Review System) میں امپائرز کال بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے اپنے تازہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کورونا کے دوران ٹیسٹ میچز میں مقامی امپائرز فرائض سرانجام دیں گے۔ بائیو سیکیور ببل کے باعث ایونٹ میں 18 کے بجائے 23 کھلاڑی جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستانیوں کو ویزا کی یقین دہانی آئندہ ماہ کرائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے متعلق انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ سے بات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ لیگ دنیا بھر کیلئے خطرہ

دوسری جانب ورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سال کے آخر میں ہونے والے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ 2021 ملتوی کردیا ہے۔

آئی سی سی بورڈ کی جانب سے جاری تازہ اعلامیے کے مطابق ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ اب جنوری 2023 میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ 2021 بنگلادیش میں دسمبر میں شیڈول تھا۔

خیال رہے یہ انڈر 19 خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی دبئی میں 14 اکتوبر 2019 کو ہونے والی بورڈ میٹنگ کے دوران لیا گیا تھا۔

جنوری 2021 میں  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ وہ دسمبر 2021 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گا۔


متعلقہ خبریں