بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کو ویزا جاری کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق مزید وقت مانگ لیا

بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کیلئے پاکستان سمیت تمام ٹیموں کو ویزا گارنٹی سے متعلق مزید وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ماہ تک ویزا گارنٹی سے متعلق معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قومی ٹیم کے ویزوں اور سیکیورٹی سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے مطابق بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستانیوں کو ویزا کی یقین دہانی آئندہ ماہ کرائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے متعلق انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ سے بات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز انڈر 19ورلڈ کپ 2021 ملتوی

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ میچوں میں 3 اور ون ڈے میں 2 ریویو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے ڈی آر ایس یعنی فیصلہ پر نظرثانی کے نظام (Decision Review System) میں امپائرز کال بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے اپنے تازہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کورونا کے دوران ٹیسٹ میچز میں مقامی امپائرز فرائض سرانجام دیں گے۔ بائیو سیکیور ببل کے باعث ایونٹ میں 18 کے بجائے 23 کھلاڑی جائیں گے۔


متعلقہ خبریں