لاڑکانہ: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق،10زخمی

لاڑکانہ: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق،10زخمی

لاڑکانہ: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کا ظالمانہ اقدام : دولھا کی گاڑی چھین لی

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے تحت لاڑکانہ میں باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ بائی پاس کے قریب پیش آیا ہے۔ علاقہ پولیس کے مطابق  حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لاڑکانہ: ڈاکٹر کی مریضہ سے مبینہ زیادتی، اہل علاقہ کا احتجاج

حادثے کے متعلق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس تفتیش و تحقیق کررہی ہے لیکن بظاہر لگتا ہے کہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کا علاج چانڈ کا میڈیکل کالج میں کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں ٹریفک وارڈن نے ایمبولینس کو تھانے میں بند کروا دیا

مقامی انتظامیہ کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں