زائرین نے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا، صورتحال کشیدہ

زائرین نے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا، صورتحال کشیدہ

سیہون شریف: زائرین کی جانب سے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مرکزی گیٹ توڑے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

بہاالدین زکریاکا عرس: شاہ محمود پر بھائی کو مزار میں داخل ہونے سے روکنے کا الزام

ہم نیوز کے مطابق زائرین کی جانب سے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مرکزی گیٹ ٹوٹنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور مقامی انتظامیہ فوری طو پر پہنچی اور اس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ سمیت علاقے کا کنٹرول اس وقت رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔

صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 263ویں عرس کی تقریبات جاری

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ سمیت علاقہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں جب کہ درگاہ کی انتظامیہ کے افراد بھی صورتحال کو سنبھالنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیںَ

زائرین کی جانب سے کچھ دیر قبل حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا گیا تھا۔ زائرین مرکزی گیٹ توڑنے کے بعد بڑی تعداد میں مزار کے اندر داخل ہو گئے تھے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات سادگی سے ادا کر دی گئیں

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت 6 اپریل تک کے لیے بند کیا گیا تھا لیکن آج زائرین نے مرکزی گیٹ توڑ دیا اور مزار میں داخل ہو گئے ہیں۔

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کا عرق گلاب سے غسل

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس مبارک کل دو اپریل کو ہے جس میں شرکت کے لیے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پہ پہنچی ہے۔


متعلقہ خبریں