بالی وڈ: ممتاز اداکارہ کرن کھیر میں کینسر کے مرض کی تشخیص

بالی وڈ: ممتاز اداکارہ کرن کھیر میں کینسر کے مرض کی تشخیص

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرن کھیر میں کینسر کے موذی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس بات کی اطلاع ان کے خاوند اورممتاز اداکار انوپم کھیر نے دی ہے۔

سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی

بھارتی فلموں کے ممتاز اداکار انوپم کھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ ان کی اہلیہ کو خون کا سرطان (کینسر) بتایا گیا ہے۔

انوپم کھیر نے لکھا ہے کہ افواہوں سے صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی ہے اس لیے میں نے اور سکندر نے سب کو آگاہ کیا ہے کہ خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

کینسر کو شکست دینے والی لڑکی خلا میں جانے کو تیار

انہوں نے بتایا ہے کہ کرن کا علاج جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس بیماری کو شکست دے کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جو کرن کا علاج کرر ہے ہیں۔

کینسر کے علاج کیلئے بچھو پر تحقیق کرنے والا پاکستانی اسکالر

ان کا کہنا ہے کہ کرن کھیر مشکل حالات سے لڑنا اور ان کا بہادری سے مقابلہ کرنا بھی جانتی ہیں۔

پاکستانی ڈاکٹر نے کینسر مریضوں کا 6 لاکھ ڈالرز سے زائد بل ادا کردیا

انوپم کھیر کے مطابق میری اہلیہ بہت رحم دل اور انسان دوست ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اُن سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے سب سے اپیل کی ہے کہ کرن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


متعلقہ خبریں