سعودی عرب: مسجد الحرام سے مسلح شخص گرفتار

سعودی عرب: مسجد الحرام سے مسلح شخص گرفتار

ریاض: مسجد الحرام سے مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیا جانے والا مسلح شخص مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا۔

سعودی عرب: قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

ہم نیوز نے سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 بروزمنگل، ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔

خلیجی اخبار نے گرفتار کیے جانے والے مسلح ملزم کی تصویر بھی وزارت داخلہ کی سائٹ سے شائع کی ہے۔

وزیراعظم کی سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف

پولیس ترجمان کے مطابق مسلح شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل پر عصر کے بعد گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا-

سیکیورٹی فورسز نے جب اس شخص کو گرفتار کیا تو اس کے پاس سے دھار والے آلے برآمد ہوئے ہیں۔

سعودی عرب: لاؤڈ اسپیکر کی صرف شرعی مقاصد کیلئے اجازت

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حرم سکیورٹی فورس فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔


متعلقہ خبریں