سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں، اسد عمر

حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ ہم سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردارادا کریں۔

ڈریپ کی جانب سے روسی کورونا ویکسین کی فروخت روکنے کی استدعا مسترد

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پورا خطہ اس وقت کووڈ-19 کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے 2ملازمین کورونا سے جاں بحق

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تلقین کی ہے کہ ماسک پہنیں اور پرہجوم مقامات سے گریز کریں۔

پارلیمنٹ میں کورونا، عمارت کو ایک بار پھر بند کرنے پر غور

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں اور صرف ضروری کام کے لیے سفر کریں۔


متعلقہ خبریں