ممتاز گلوکار شوکت علی کی طبیعت بگڑ گئی، دعائے صحت کی اپیل

ممتاز گلوکار شوکت علی کی طبیعت بگڑ گئی، دعائے صحت کی اپیل

لاہور: ممتاز گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

جنرل باجوہ کی ہدایت: ممتاز گلوکار شوکت علی علاج کیلیے سی ایم ایچ منتقل

ہم نیوز کے مطابق لوک موسیقی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

جگر کے عارضے میں مبتلا لوک گلوکار شوکت علی علاج کی غرض سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان کی خدمت کرنے پہ خوش ہوں، گلوکار شوکت علی

پانچ دہائیوں تک اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کو مسحور کردینے والے گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ جگر کے کام چھوڑنے کی وجہ سے والد کی حالت تشویشناک ہے۔

عمران شوکت کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہے اور ڈاکٹروں نے تقریباً جواب دے دیا ہے۔

گلوکار شوکت علی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاسز سندھ منتقل

شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔ 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کے لہو کو گرماتا ہے۔


متعلقہ خبریں