فیس بک نے سابق صدر ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹا دی

صدارتی انتخاب جیتا تو مارک زکر برگ کو کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ

واشنگٹن: سماجی رابطوں کی معروف سائٹ فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کو ان کی بہو کے پیج سے ہٹا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پابندی: ٹرمپ نے حامیوں سے رابطے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق بھی کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lara Trump (@laraleatrump)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ جو ایک ٹی وی چینل پر کام کررہی ہیں نے ان کا ایک انٹرویو کیا تھا اوراس کی ویڈیو اپنے فیس بک پر پوسٹ کردی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ میڈ ان چائنا قیمت دو کروڑ

ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک ٹرمپ کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں ہی ایک ٹی وی چینل پر کام شروع کیا ہے۔

لارا ٹرمپ نے جیسے ہی اپنے سسر کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی تو فیس بک انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔

ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ایرک ٹرمپ کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جو انہیں فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ ای میل میں انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی۔

ایک ای میل کا اسکرین شارٹ پوسٹ کیا جو انہیں فیس بک کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔ اس ای میل میں ان کو فیس بک کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےدور صدارت میں کتنی دولت کمائی؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فیس بک نے پابندی عائد کررکھی ہے۔


متعلقہ خبریں