ٹرمپ کنجوس: محافظ کے پیسوں کا برگر کھا گئے

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے باڈی گارڈ کے پیسوں سے خریدا ہوا چیز برگر کھا گئے لیکن سالوں گزرنے پر بھی برگر کے پیسے واپس نہیں کیے جو اس کے لیے خاصی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ وہ انتہائی محدود تنخواہ کا ملازم تھا۔

فیس بک نے سابق صدر ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹا دی

دنیا کے ارب پتی افراد میں شمار ہونے والے سابق امریکی صدر کے باڈی گارڈ کیون میکے نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس کے اب بھی مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے چیز برگر کے پیسے مجھ سے لیتے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں واپس کریں گے لیکن انہوں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا۔

کیون میکے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کے 100 امریکی ڈالرز سے بھی زائد کےمقروض ہیں۔

کیون میکے نے اسکاٹ لینڈ میں ڈونلڈ کے لیے کام کیا اوراسی دوران 2012 میں انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا جب کہ انہوں نے سابق امریکی صدر کے لیے 2008 میں چیز برگرز خریدے تھے۔

سوشل میڈیا پر پابندی: ٹرمپ نے حامیوں سے رابطے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کے سابق محافظ کا کہنا ہے کہ اسے اس بات پر انتہائی حیرت ہے کہ امریکہ کے 45 ویں صدر نے فاسٹ فوڈ خریدنے کے لیے مجھ سے جو 130 امریکی ڈالرز لیے وہ اسے واپس کرنا ہی بھول گئے حالانکہ انہوں نے خود مجھ سے کہا تھا کہ پیسے واپس کریں گے۔

دوران انٹرویو کیون میکے نے بتایا کہ کام کے دوران میں اکثر سوچتا تھا کہ ٹرمپ ابھی بلا کر مجھے پیسے واپس کریں گے اور کہیں گے کہ یہی وہ رقم ہے جو مجھ پر واجب الادا ہے لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوا اور میری سوچ کےمطابق الفاظ سننے کو نہیں ملے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےدور صدارت میں کتنی دولت کمائی؟

سابق امریکی صدر کی شخصیت کےمتعلق کیون میکے کا کہنا ہے کہ جب میں نے کام شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ٹھیک آدمی ہیں لیکن بعد میں علم ہوا کہ انہیں تو اپنے الفاظ تک کا پاس نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں