پاکستان میں کورونا سے مزید 84 اموات

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 500 ہے اور 6لاکھ 9 ہزار 691 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 506، خیبر پختونخوا 2 ہزار 417، اسلام آباد 574، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار 197، خیبر پختونخوا 90 ہزار 262، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار 173، پنجاب 2 لاکھ 28 ہزار 356، بلوچستان 19 ہزار 679، آزاد کشمیر 13 ہزار 176 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ،  رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں