ایونجرز اینڈ گیم دیکھنے کا عالمی ریکارڈ


فلوریڈا کا ایک شخص نے تین گھنٹے طویل مارول فلم ایوینجرز دیکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس نے صرف94 دنوں میں 119 بار ایوینجراینڈ گیم تھیٹر میں جاکر دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم دیکھنے سے ریکارڈ تو بن گیا لیکن اس کے سبب میرے وزن میں اضافہ ہوا اور سماجی زندگی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوئے۔

32سالہ رمرو الانیس نے26اپریل2019 سے فلم دیکھنا شروع کی جب ایونجرزاینڈگیم کا پریمیئر تھیٹرز میں ہوا۔

اس فلم نے باکس آفس پر اب تک سب سے زیادہ پیسے کمائے ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم  اوتار تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایونجرز: انفینٹی وار کا ایک اور ریکارڈ

رمرو الانیس نے کہا’جب میں نے دیکھا کہ ایوینجر اینڈ گیم تمام ریکارڈ توڑ رہی تو میں بھی ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

قبل ازیں یہ ریکارڈ انتھونی مچل کے پاس تھا ، جنہوں نے شمالی کیرولینا کے شارلٹ میں اپنے مقامی مووی تھیٹر میں ایوینجرز: انفینٹی وار کو 103 بار دیکھا تھا۔

اینڈگیم کا دورانیہ تین گھنٹے اور دو منٹ ہے۔ رمرو الانیس اس کو ہفتے کے دن میں دو بار اور ہفتہ اور اتوار کو چار یا پانچ بار دیکھتے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی سماجی زندگی اور جم جانے کی عدات کو ترک کر دیا تھا۔

رامیرو ایوینجرز کا بہت بڑا مداح ہے ، اور اس نے کچھ فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں کیپٹن مارول کے بری لارسن، کیپٹن امریکہ کے کرس ایوان ، گارڈین آف دی گلیکسی کے زو سالڈانا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں