اسلام آباد کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ کی منظوری

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دے دی ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ حکومت اسلام آباد کے تمام مقیم شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نطام لانے گی۔ خیبر پختون خوا پہلا صوبہ تھا جس نے صحت کارڈ کی سہولت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جا رہا ہے، وزیراعظم

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی صحت کارڈ کا نظام نافذ ہو گا۔


متعلقہ خبریں