مریم نواز کی طبیعت اب کیسی ہے؟

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز  کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور ان کا بخار بھی اتر گیا ہے۔ 

مریم نواز کے خاندانی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مریم نواز سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی، انہوں نے حمزہ شہباز کو فون کیا اور ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ڈسکہ الیکشن فیصلے پر تمام ’شیروں‘ کو مبارکباد

مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق موثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے مؤقف کی جیت ہے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے لیگی رہنماؤں کی ڈیوٹیز لگائی جائیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کی طبیعت گزشتہ چند روز سے ناساز تھی جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی تھیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خرابی صحت کے باعث لندن سے لاہور پہنچے تھے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور مریم نواز کے والد نواز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت ناساز، کورونا رپورٹ منفی آگئی

ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لیے گئے، ٹیسٹ رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جانا تھا۔


متعلقہ خبریں