صبا قمر نے شادی سے انکار کیوں کیا؟

صبا قمر نے شادی سے کیوں انکار کیا؟

فوٹو: فائل


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں تاہم اب انہوں نے ابھی شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا تاہم اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???? ????? (@sabaqamarzaman)

صبا قمر نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گیے ایک پیغام میں لکھا کہ ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔‘

اداکارہ نے تحریر کیا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے ‘قبول ہے’ کہہ دیا

صبا قمر نے مزید لکھا کہ میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ وہ یہ کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشا اللہ۔صبا قمر کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب عظیم خان نے صبا قمر کے شادی کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azeem Khan (@axeemkhan)

عظیم خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی پوسٹ میں لکھا کہ ’صبا آپ اس دنیا کی ہر خوشی کی حقدار ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت ترقی اور خوشیاں عطا فرمائیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہاں میں یہ رشتہ ٹوٹنے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں‘۔


متعلقہ خبریں