شوکت علی کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی


معروف گلوکار شوکت علی کی نمازہ جنازہ جوہر ٹاؤن میں ادا کردی گئی جس میں شوبز سمیت مختلف شعبوں کی شخصیات نے شرکت کی۔

گلوکار شوکت علی کی تدفین جوہر ٹائون کے سمسانی قربستان میں کی گئی ہے۔

واضح رہے شوکت علی جمعہ کی دوپہر کو لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیرِ علاج تھے۔

جنرل باجوہ کی ہدایت: ممتاز گلوکار شوکت علی علاج کیلیے سی ایم ایچ منتقل

گزشتہ روز شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

ہم نیوز کے مطابق لوک موسیقی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کی خدمت کرنے پہ خوش ہوں، گلوکار شوکت علی

پانچ دہائیوں تک اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کو مسحور کردینے والے گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ جگر کے کام چھوڑنے کی وجہ سے والد کی حالت تشویشناک ہے۔

عمران شوکت کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہے اور ڈاکٹروں نے تقریباً جواب دے دیا ہے۔

گلوکار شوکت علی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاسز سندھ منتقل

شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔ 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کے لہو کو گرماتا ہے۔


متعلقہ خبریں