پیپلزپارٹی کا حکومت سے الیکشن اصلاحات پر بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ


پیپلزپارٹی نے حکومت سے الیکشن اصلاحات پر بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنے ہی اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیان کی تردید کر دی۔

یوسف رضا گیلانی نے حکومت کے ساتھ اصلاحات کے معاملے پر تعاون کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن اصلاحات ضروری ہیں، حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے معاملات سے لاتعلق ہوگئے

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے،اصلاحات کی بات مضحکہ خیز ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے یوسف رضاگیلانی کی بات چیت میں اصلاحات پر کوئی اتفاق نہیں ہوا، جب کہ نوید قمر حکومتی اصلاحات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے فوکل پرسن نہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے نوید قمر کا نام اس لیے دیا کہ وہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہیں۔


متعلقہ خبریں