مقبوضہ کشمیر: آئینی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پاک بھارت تعلقات کے متعلق اجلاس طلب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق منعقدہ اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرکائے اجلاس کو وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

پاک بھارت تجارتی تعلقات معطل، فوج الرٹ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس مین بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ یہ انتہائی غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں۔

بھارت سے کپاس اور چینی منگوانے کی تجویز مسترد

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں