کورنا ٹاسک فورس: 15 دنو ں کے لیے اسکولوں کو بند کرنیکی سفارش

سندھ: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی: صوبہ سندھ میں کوروناٹاسک فورس نے 15 دن کے لیے اسکولوں کو بند کرنے کی سفارش کردی ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز، برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

ہم نیوز کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس نے یہ سفارش صوبائی حکومت کو دی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید83 اموات

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ صوبائی وزیر تعلیم اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر فیصلہ کریں۔

ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ وزیر تعلیم پر چھوڑتے ہیں۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد13 کروڑ سے بڑھ گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم خود فیصلہ کریں کہ کس علاقے، ضلع اور شہر میں اسکولوں کو بند کرنا ہے؟


متعلقہ خبریں