ایم کیو ایم وفد اور گورنر سندھ ملاقات کی اندرونی کہانی


متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مختلف مقدمات میں عزیر بلوچ کی بریت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وفد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت 22 اگست سے متعلق مقدمات بھگت رہی ہے جب کہ  ہمارے 30 سے زائد دفاتر ابھی تک بند ہیں۔

یوم تاسیس: ایم کیو ایم کا جاگیرداری، کوٹہ سسٹم کیخلاف جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق  متحدہ رہنما نے کہا کہ وفاق کو ایم این اے تو چاہیے لیکن ان کو جتوانے والوں کےدفاتر پر تالہ ہے۔

متحدہ وفد نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعظم تک ان کے مطالبات اور تحفظات پہنچائیں۔

جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں