سندھ :کاروبار بند نہ کرنے اور جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

کراچی: سندھ تاجر اتحاد نے جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے کاروبار بند نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی 2 ہفتوں کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں سندھ تاجراتحاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیشک گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا جائے لیکن کاروبار بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رات 8 بجے کاروبار بند کرنا درآصل تاجروں کےمعاشی قتل عام کےمترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد عوام کو ویکسین فراہم کرے۔

حکومت سندھ: براہ راست ویکسین خریدنے کی اجازت مل گئی

سندھ تاجر اتحاد نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ گزشت سال بھی ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن جواباً ٹیکس معاف کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

پاکستان میں کورونا کے5ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید83 اموات

ہم نیوز کے مطابق تاجر اتحاد نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیں مگر کاروبار بند نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں