مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد ریکارڈ: 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد پر پہنچ گئی جب کہ چینی کی اوسط فی کلو قیمت نے ایک مرتبہ پھر سنچری مکمل کرلی۔

مہنگائی میں کمی آئیگی،رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کرونگا:وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق چینی ایک روپے 90 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے باعث اس کی اوسط قیمت فی کلو 100 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مٹن کی اوسط فی کلو قیمت 10 روپے 53 پیسے بڑھی جب کہ بیف کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 44 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات کے مطاق گھی کی کلو قیمت میں 83 پیسے، دودھ 12 پیسے، دہی 23 پیسے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک روپے 9 پیسے، کیلا 2 روپے 14 پیسےفی درجن اور اورانڈے 5

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ 24 کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مرغی 21 روپے 92 پیسے فی کلو،ٹماٹر 2 روپے 68 پیسے فی کلو،پیاز 68 پیسے فی کلو او آلو 29 پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں۔

مہنگائی کم کرنے کا اختیار اسٹیٹ بینک کو ہوگا، حفیظ شیخ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دال چنا، دال مسور، دال ماش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں