وزیراعظم کا ممتاز گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم کا ممتاز گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار تعزیت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جارکردہ پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق وزیراعظم نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

ممتاز گلوکار شوکت علی کی طبیعت بگڑ گئی، دعائے صحت کی اپیل

شہباز گل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مرحوم گلوکارکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فن گائیکی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سنہرے حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی لوک موسیقی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شوکت علی نے گلوکاری میں اپنا منفرد مقام بنایا اور دنیا میں ملک کا نام بھی روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

گلوکار شوکت علی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاسز سندھ منتقل

ملی نغموں کے حوالےسے بھی ملک گیر شہرت کے حامل معروف گلوکار شوکت علی کا آج انتقال ہو گیا ہے۔

شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیرِ علاج تھے۔

شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے گزشتہ روزعوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

جنرل باجوہ کی ہدایت: ممتاز گلوکار شوکت علی علاج کیلیے سی ایم ایچ منتقل

لوک موسیقی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ان کے والد کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت کافی بگڑ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں