روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانا جائز قرار

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

علماء نے روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانا جائزہ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دارالافتا پاکستان و سعودی عرب اور جامعہ الا زہر نے کورونا ویکسین روزہ میں لگوانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس ضمن میں جاری فتوی کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

حج اور عمرہ کرنا ہے تو کورونا ویکسین لگوالیں

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور شریعت بھی احتیاط کا حکم دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


متعلقہ خبریں