پنجاب حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کر دی

فائل فوٹو


پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کر دی۔

محکمہ صنعت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مارکیٹ میں چینی 85 روپے سے زائد فروخت نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔

چینی کی ایکس مل پرائس طے کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت نے چینی کی ایکس مل پرائس طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مارکیٹ فورس ناجائز منافع خوری میں ملوث ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سٹہ مافیا چینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر سارا کام کرتے ہیں  ۔  سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میںچینی کا ریٹ کیا ہو گا۔


متعلقہ خبریں