پی ڈی ایم: 8 جماعتوں کا پیپلزپارٹی، اے این پی کو شو کاز نوٹس دینے پر اتفاق


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی 8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اورعوامی نیشل پارٹی ( اے این پی) کو شو کاز نوٹس دینے پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں کے رہنماوَں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی منظوری سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں 27 سینیٹرز کے سینیٹ میں آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ عید سے پہلے سربراہی اجلاس طلب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بہتر ہونے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

8 جماعتوں نے  پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اظہار وجوہ کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کو ایک موقع دیا جائے گا اس کے بعد پی ڈی ایم سے خارج کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں