امریکہ: کیپٹل ہل، مشتبہ شخص نے پولیس آفیسرز پر گاڑی چڑھا دی

امریکہ: کیپٹل ہل، مشتبہ شخص نے پولیس آفیسرز پر گاڑی چڑھا دی

واشنگٹن: واشنگٹن میں ایک شخص نے کیپٹل ہل کے باہر کھڑی رکاٹوں کے ساتھ کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دو پولیس آفیسرز زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد کیپٹل ہل کمپلیکس کو بند کردیا گیا۔

امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا،4افرادہلاک، بم برآمد

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکاوٹوں کے ساتھ کار ٹکرانے والے ملزم کو گولی مار کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کیپٹل کے قریب چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔ کیپٹل پولیس نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی نے دو یو ایس سی پی آفیسرز پر گاڑی چڑھا دی۔

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

امریکی پولیس کے حکام نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے ایک آفیسر کو پولیس کار میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دوسرے کو ایمرجنسی طبی کارکنان اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

واقعے کے بعد کیپٹل ہل کمپلیکس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور عملے کو بتایا گیا ہے کہ وہ اندر آسکتے ہیں اور نہ ہی باہر جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں