ن لیگ سمیت 5 جماعتوں کا سینیٹ میں الگ بلاک بنانے پر اتفاق

ن لیگ سمیت 5 جماعتوں کا سینیٹ میں الگ بلاک بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت پانچ جماعتوں نے سینیٹ میں اپوزیشن سینیٹرز کا الگ بلاک بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پی ڈی ایم: 8 جماعتوں کا پیپلزپارٹی، اے این پی کو شو کاز نوٹس دینے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بات بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت 5 جماعتوں کا سینیٹ میں 27 اپوزیشن سینیٹرز کا الگ بلاک بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل پانچ جماعتوں کے سینیٹ کے رہنماوَں کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کےمطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی سے وضاحت طلب کرنے کے لیے صدر پی ڈی ایم سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

گیلانی کو نہ مانا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو نہیں مانیں گے، نوید قمر

ن لیگ کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نے بتایا کہ باپ سے ووٹ کیوں لیا؟ کا معاملہ بھی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے  سربراہ پیپلزپارٹی اور اے این پی سے وضاحت طلب کریں۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟ اس کے متعلق استفسار کیا جائے۔

باہر نہیں جاؤنگی، یہیں رہ کر حکومت کا علاج کرونگی: مریم نواز

ہم نیوز کےمطابق اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور اے این پی سے باضابطہ وضاحت مانگیں گے۔


متعلقہ خبریں