دانیال ظفر کا پہلا سیریل بہت جلد صرف ہم پر


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور ان کا پہلا ڈرامہ ’تانا بانا‘ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ہم ٹی وی کی پیشکش اور مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے میں دانیال ظفر کے مدقابل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ علیزے شاہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ کی ویب سیریز میں علی ظفر کے بھائی کی انٹری

’تانا بانا‘ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ڈائریکٹر سیفِ حسن نے ادا کیے ہیں جبکہ حسن امام اس کے رائٹر ہیں۔

ڈرامہ میں دانیال ظفر اور علزے شاہ کے ہمراہ جویریہ عباسی، کومل رضوی، حسن نعمان قریشی اور عامر قریشی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

’تانا بانا‘ کو ناظرین جلد ہم ٹی وی کی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ اب تک اس ڈرامہ کے دو ٹیزر ریلیز کیے جا چکے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی سے نوازا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ دانیال ظفر ماہرہ خان کی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا بھی بطور اداکار حصہ ہیں۔ انہیں شہرت کوک اسٹوڈیو کے گانے ’منتظر‘ سے حاصل ہوئی۔


متعلقہ خبریں