نیب کا ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ

دیہاڑی دار مزدور کی نیب میں طلبی

فائل فوٹو


قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ بینک مبینہ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جج اعظم خان نے 5 مارچ کو ضمنی ریفرنس داخل کرنے پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی اور ایک سال انتظار کے بعد نیب نے ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔

نیب کے مطابق رپورٹ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع، وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا کا جواب نہ ملا، 18 مارچ 2020 کو باہمی قانونی معاونت سے متعلق ایم ایل اے یو اے ای بھیجا تھا۔

نیب کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے دفتر خارجہ کے ذریعے یو اے ای کی وزارت انصاف کو بھیجا گیا، 17 ستمبر 2020 کو یو اے ای کی وزارت انصاف کو یاد دہانی کا خط بھی ارسال کیا تاہم جواب نہ ملنے پر 21 جنوری 2021 کو دوسرا ایم ایل اے بھی بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قبرستان میں آسمان سے گرے دھاتی ٹکڑے ؟

نیب کے مطابق بلال شیخ و دیگر کے خلاف عبوری ریفرنس کو ہی حتمی تصور کرتے ہوئے ٹرائل چلایا جائے، سندھ بینک کو مبینہ منی لانڈرنگ سے 25 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور قرض کے نام پر اربوں روپے اومنی کی بے نامی کمپنیوں کو جاری ہوئے۔ فراڈ قرض کے نام پر سرکاری بینک کو نقصان پہنچایا گیا۔


متعلقہ خبریں