صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے، یاسر حسین

صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے، یاسر حسین

فوٹو: فائل


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر نے گزشتہ روز بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کیا تو شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے صبا قمر کی جانب سے شادی کے انکار پر ردعمل دیا ہے۔

یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اداکارہ کو ٹیگ کرکے لکھا کہ صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے۔

اداکار و میزبان نے تحریر کیا کہ ’جتنی مضبوط صبا قمر خود ہیں وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سچائی اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔‘

یاسر نے اتنا بڑا فیصلہ لینے پر صبا قمر کو باہمت رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے شادی سے انکار کیوں کیا؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گیے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔‘

اداکارہ نے تحریر کیا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں