کراچی: آج رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ


صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اپریل میں ہی سورج آگ برسانے لگا ہے۔ آج شہر قائد میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قبرستان میں آسمان سے گرے دھاتی ٹکڑے ؟

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد آج بھی گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ سمندری ہوائیں بھی بند ہیں۔ کراچی میں ہیٹ ویو مزید دو دن جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو اور ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی کی پہلی لہر کی پیشن گوئی کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو مراسلے بھیج دیے گئے تھے۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ہیٹ ویو کے خدشات ہفتے تک رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں اور سڑکوں پر پانی کی سبیلیں و ہیٹ ویو کے حوالے سے کیمپ لگائے جائیں۔


متعلقہ خبریں