عثمان بزدار کا صوبے کے تمام ایلیمنٹری اسکولز اپ گریڈ کرنے کا اعلان


وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے تمام سرکاری ایلیمنٹری اسکولز اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب  میں  27 ہزار 517 اسکولز اپگریڈ  کریں گے۔ سرکاری اسکولوں کی اپگریڈیشن کے لیے 295ارب روپے خرچ  ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں مزید  40 لاکھ بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔ تعلیم سے متعلق اصلاحات پر کام کررہے ہیں۔ گزشتہ 5سال میں 2 ہزار 151 اسکولز اپگریڈ کیے گئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ یکم اگست سے شروع کیا جائے گا۔ بہتر ہے ہم اپنا کام کریں۔ ا سکولوں میں پیدا ہونے والے مسائل ختم ہو جائیں گے۔  لاہورکے 100 اسکولوں میں بچوں کومفت کھانا دیاجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بغیر امتحان کے کسی کو بھی پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اور میٹرو کے 30 ارب نہ دینے پڑتے تو اگلے 2 فیزز کا اعلان کرتے۔  اورنج لائن  اور میٹرو کے 30 ارب نہ دینے پڑتے تو اگلے 2 فیزز کا   اعلان کرتے۔ کورونا سے بچنے کا بہترین طریقہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مراسلہ کے معاملہ پر تکنیکی غلطی ہوئی۔ متعلقہ سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام امور کو کمپیوٹرائز کریں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سروسز اسپتال میں کورونا ویکسین غائب ہونے کی انکوائری ہو رہی ہے۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ این سی او سی اجلاس میں جو بھی فیصلے ہوں گے اس پر عمل کروائیں گے۔


متعلقہ خبریں