این سی اوسی کی تمام رجسٹرڈ شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر (این سی او سی) نے تمام رجسٹرڈ شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ چین سے منگوائی گئی سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کا آغاز 5 اپریل سے ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق این سی او سی کے شرکا نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث اسپتالوں کو مزید 594 آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ اضافی آکسیجن بیڈز میں پشاور اور سوات کو ترجیح دی ہے۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن کی واک ان سہولت ہے۔ اجلاس میں ویکسینیشن کا عمل مؤثر بنانے کیلئے ضلعی سطح پر کال سنٹرز کے قیام پر مشاورت مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 500 ہے اور 6لاکھ 9 ہزار 691 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 506، خیبر پختونخوا 2 ہزار 417، اسلام آباد 574، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 60 ہزار 197، خیبر پختونخوا 90 ہزار 262، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار 173، پنجاب 2 لاکھ 28 ہزار 356، بلوچستان 19 ہزار 679، آزاد کشمیر 13 ہزار 176 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں