ہمت کرو سامنے آو !نیلم منیر کا چیلنج


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ  نیلم منیر نے کہا ہے کہ مجھے آج تک شادی کے لیے کسی نے سامنے آ کر پروپوز نہیں کیا،میں چاہتی ہوں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے۔

ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامے میرے مہربان میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔

نیلم منیر کی محبت کون؟

قائداعظم محمد علی جناح میرے آئیڈیل ہیں، نیلم منیر

انہوں نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے آگے آئے اورمجھے پروپوز کے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے یا پھر کسی دوست کو کہہ کر پروپوز کیا گیا مگر آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں