سندھ: کورونا کیسز 2 لاکھ 66 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

سندھ میں کورونا کیسز 2 لاکھ 66 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئے،صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 ہزار 5 سو سے بڑھ  گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں صوبے میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 377 تک پہنچ گئی۔

مارچ میں صوبےمیں 7 ہزار 404 کیسزرپورٹ ہوئے۔ فروری میں سندھ میں رپورٹ کیسز کی تعداد 11 ہزار 17 تھی جبکہ رواں سال جنوری میں کورونا کے 31  ہزار 639 کیسز صوبےمیں رپورٹ ہوئے.

مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں مزید تین افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے اور اب تک 4 ہزار 509 افراد کورونا کے بعد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں  کورونا کے 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 31مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔

مزید پڑھیں:  این سی اوسی کی تمام رجسٹرڈ شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 98 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 374 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجےتک مقررہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے حالیہ نوٹیفکیشن کےمطابق جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبے بھر میں 6اپریل سے تمام شادی ہال بند ہوں گے، ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی. دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں