شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ طور پر آپریشن کیا ہے جس میں دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اشرف اللہ بویا کے علاقے کا رہنے والا تھا۔ دہشت گرد اشرف اللہ کالعدم تحریک طالبان کا متحرک کمانڈر تھا۔


متعلقہ خبریں