شہباز شریف ، حمزہ شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی



مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو جارحانہ کی بجائے مصالحانہ پالیسی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی سے متعلق حمزہ شہباز کو انتظار کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کا مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کی پیپلزپارٹی کی پیش کش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف کی حمزہ شہباز سے ملاقات 

اس کے علاوہ ملاقات میں ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت ہی خوش آئند ہے۔

شہباز شریف نے حمزہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈسکہ شہر کے ساتھ دیہی علاقوں پر الیکشن مہم کو فوکس کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر مشتمل چھوٹے گروپ بنا کر الیکشن مہم چلائیں اور ن لیگ کی شعبہ خواتین کو متحرک کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مہم میں خواتین ارکان اسمبلی کو خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی روکنے کیلئے وکلا فورم کو متحرک کریں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو لاہور کی صدارت اور تنظیم نو سے متعلق رپورٹ پیش کی اور مریم نواز کی صحت میں بہتری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں