جماعت اسلامی کا اسٹیٹ بینک ترمیمی آرڈیننس پر گول میز کانفرنس بلانے کا اعلان

فوٹو: فائل


جماعت اسلامی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی آرڈیننس پر گول میز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گول میز کانفرنس 8 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گی جس میں مختلف سیاسی جماعتیں اور معاشی ماہرین شرکت کریں گے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی کی طرف سے گول میز کانفرنس کے لیے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اے این پی اور جے یو آئی کو دعوت نامہ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کو بھی گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت  دی ہے۔


متعلقہ خبریں