ملتان : 16 لوگوں کی بینائی جانے پر نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل


پنجاب حکومت نے ملتان کے نجی اسپتال میں 16 افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کے معاملے پر ایکشن لے لیا۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا ہے کہ کہ ملتان میں نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کی 4 رکنی ٹیم نے ملتان میں نجی اسپتال کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، ڈاکٹر و عملے کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ملتان: آنکھوں کا آپریشن کرانے والے16 افراد بینائی سے محروم

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کے سرجن کی مبینہ غلطی کی وجہ سے 16 افراد کی بینائی چلی گئی تھی۔

اسپتالوں سے ویکسین چوری ہوئی یا ضائع؟ انکوائری شروع، ایم ایس معطل

ہم نیوز کے مطابق ملتان میں صحت کارڈ اسکیم میں شامل 16 افراد کو آپریشن کے لیے بلایا گیا تھا۔ تمام افراد کے آپریشن ایک ہی دن میں کیے گئے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق آپریشن کرانے والے تمام افراد مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپریشن کرانے والوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کے عوام کیلئے آج صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا 

ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا  کہ جن 16 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ان میں سے کسی کی بھی بینائی واپس نہیں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن کرانے والے افراد نہایت غریب اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے مؤقف دینے سے واضح طور پر انکار کردیا۔

 


متعلقہ خبریں