آئی پی ایل کو بھی کورونا کا جھٹکا


انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 واں ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہی اسے عالمی وبا کورونا وائرس کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی اکشر پٹیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل آئی پی ایل کی دو مرتبہ فاتح ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑی نتیش رانا بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں اکشر پٹیل کو قرنطنیہ کر دیا گیا ہے۔

آئی پی ایل 2020 بھارت کے بجائے یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز اور پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کورونا کی علامات سامنے آنے پر کھلاڑی کو فوری قرنطنیہ کر دیا جائے گا۔ ٹیم کا ڈاکٹر فوری کرکٹ بورڈ کو کھلاڑی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں