آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطانق آصف علی زراری نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔

فردوس عاشق کی مولانا فضل الرحمان کو کورونا ویکسین لگوانے کی دعوت

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں تھیں۔

ذرائع جے یو آئی کا بتانا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں