وزیراعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی


وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کی صدارت وزیراعظم کریں گے جب کہ وزیر خزانہ حماد اظہر اس کے وائس چیئرمین ہوں گے۔

کونسل اقتصادی استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

اسدعمر پہلے دن سے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بہت بڑے حامی تھے،ڈاکٹراشفاق حسن

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی غیرموجودگی میں وزیرخزانہ اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔

ای اے سی میں نجی شعبے کے ممبروں کے ساتھ ساتھ سرکاری ممبران بھی شامل ہوں گے۔

اکنامک ایڈوائزری کونسل مشاورتی، اصلاحات اور پالیسی سازی کیلئے تشکیل دی گئی ہے جو مشاورتی عمل میں پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔


متعلقہ خبریں