سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں، نواز شریف کا فضل الرحمان کو مشورہ

پیپلز پارٹی ساتھ چلے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی، نواز اور فضل الرحمان میں اتفاق

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے بعد مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی اور انہیں جلد صحت یابی کی دعا دی۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آصف علی زراری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔

فردوس عاشق کی مولانا فضل الرحمان کو کورونا ویکسین لگوانے کی دعوت

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں تھیں۔


متعلقہ خبریں