ذوالفقارعلی بھٹو کی 42ویں برسی آج منائی جارہی ہے


اسلام آباد: قائد عوام اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 42ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

ذوالفقارعلی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں سرشاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہوئے۔ برکلے یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ مسلم لاکالج کراچی میں تدریس اور سندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے کیرئیرکا آغاز کیا۔

سکندرمرزاکی کابینہ کارکن رہنے کے بعد ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، وزیراطلاعات، وزیرصعنت اوروزیرخارجہ رہے۔

ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی۔

انہوں نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا،پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انقعاد ممکن بنایا۔

ذوالفقارعلی بھٹو نے سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ملک میں ایٹمی پروگرام بھی شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں، نواز شریف کا فضل الرحمان کو مشورہ

1977 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امن وامان کی خراب صورتحال پرضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا، انہیں ستمبر 1977 میں نواب احمد خان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

1978 میں ہائیکورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹوکوسزائے موت کا حکم دیا جسے سپریم کورٹ نے برقراررکھا۔ 4 اپریل 1978 کو انہیں روالپنڈی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔


متعلقہ خبریں