معروف گلوکارشوکت علی کا بھارت میں مجسمہ


بھارتی آرٹسٹ نے پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کا مجسمہ تیار کیا ہے۔

منجیت سنگھ نامی اس آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ شوکت علی کا مجسمہ کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔

اس بھارتی آرٹسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کا مجسمہ بھی بنا چکے ہیں۔ منجیت سنگھ نے بتایا کہ پنجاب کے عظیم لوگوں کے مجسمے تراش کر دل کو سکون ملتا ہے۔

شوکت علی چند روز قبل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ شوکت علی کو حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی اپنا منفرد مقام بنایا۔ 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کے لہو کو گرماتا ہے۔

ملاکوال کے فنکار گھرانے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔


متعلقہ خبریں