مصر میں فرعونوں کی پریڈ


قاہرہ: مصر میں 18 فرعونوں اور 4 ملکاؤں کی حنوظ شدہ باقیات نئے عجائب گھر منتقل کر دیں گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر میں حنوط شدہ ممیز کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

22 ممیز کو نائیٹروجن سے بھرے کیپسول میں مصری تہذیب کے بنائے گئے نئے میوزیم میں لایا گیا۔ تقریب میں مصر کے صدر سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے۔

حنوط شدہ ممیز کو 48 منٹ کا سفر طے کر کے مصری تہذیب کے عجائب گھر منتقل کیا گیا۔ اس دوران شاہراہوں کو خوبصورت لائٹوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔

مصر کے وزارت داخلہ کے مطابق مصری سکیورٹی فورسز کے زیر سرپرستی حنوت شدہ لاشوں کو دارالحکومت سے 5 کلومیٹر دور سے نئے میوزیم میں لایا گیا۔

18 بادشاہوں اور 4 ملکاؤں کی ممیوں کی منتقلی کی تقریب کو گولڈن پریڈ کا نام دیا گیا تھا۔ ممیوں کو قدیم مصری انداز میں سجائی گئی علیحدہ علیحدہ بگیوں پر سوار کر کے نئے میوزیم میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مخصوص افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت

مذکورہ ممیز 1881 اور 1898 کے دوران مصر کے کھنڈرات سے دریافت ہوئی تھیں۔

تقریب کے دوران پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں پر سوار افراد کو موجودہ میوزیم کی سائٹ اور پریڈ روٹ کے دیگر حصوں میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں