بھارتی اداکار اکشے کمار کورونا میں مبتلا


نئی دہلی: بھارتی اداکار اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں آج صبح میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو فوری طور پر آئسو لیٹ کر لیا ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو بھی کورونا کا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی اور انہیں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ اکشے کمار نے بتایا کہ وہ جلد ایکشن میں واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ اب تک کئی بھارتی اداکار کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، رنبیر کپور سمیت دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں